واشنگٹن(آئی این پی) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، تاہم ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ختم ہونے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے پیٹرول کی بلند قیمتوں کا ذمہ دار ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے اور تیل بردار جہازوں پر حملوں کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک ملک کی جانب سے عالمی توانائی کی ترسیل روکنے کی ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔