فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ایس ایس امتحان (Central Superior Services Exam) ہر سال گریڈ 17 کی مختلف سرکاری اسامیوں کے لیے امیدواروں کی بھرتی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔پاکستان میں یہ امتحان فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔امیدواران کو امتحان میں شامل ہونے کے تین مواقع دیے جاتے ہیں۔عمر کی حد: 21 سے 30 سال تک۔تعلیمی اہلیت: کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں بیچلرز ڈگری۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواران سلیکشن کے اگلے مراحل کے لیے اہل قرار پائیں گے، جن میں انٹرویوز اور دیگر اسسمنٹز شامل ہیں۔