شرانگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا،قوم بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے
لاہور (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں،پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے افغان بلااشتعال فائرنگ اور خارجیوں کے خلاف افغانستان میں کارروائی میں جوانوں کی شہادت پر کہا طالبان اور بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے حملے کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،سرحدی علاقوں میں عدم استحکام، دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے شیطانی عزائم کو تقویت پہنچانے کی تمام کوششوں کا قلع قمع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دے کر بتا دیا کسی مزید شرانگیزی اور بلا اشتعال شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔