بیوی خواب میں میرا خون پیتی ہے: بھارتی پولیس اہلکار نے دفتر تاخیر کی حیران کن وجہ بتادی

  نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا،میری بیوی مجھے ڈرائونے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچتا ہوں۔ وہ میرے سینے پر بیٹھتی ہے اور میرا خون پینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ مجھے مار سکے۔یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔