لاہور(خصوصی رپورٹ)کسٹم لاہور انفورسمنٹ کلیکٹر محمد سعید وٹو نے کہا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے شاہ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مصنوعات پکڑ کر کروڑوں ،اربوں روپے کی ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا ہے ،سالوینٹ تیل کے خلاف 25سال سے جنگ لڑ رہے ہیں یہ تیل ایرانی 40ہزار لیٹر پٹرول میں 10ہزار لیٹر ملایا جاتا ہے جو گاڑیوں کے انجنزکوتباہ برباد کر رہا ہے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی سمگلنگ شدہ پیٹرول فائدے کی بجائے گاڑیوں کا نقصان کر رہا ہے،اس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کی گئیں جن میں کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ روکنا ناممکن نہیں ہے اگر بروقت لوکیشن ٹریس ہوجائے توبہتر حکمت عملی اپنائی جا سکتی ہے،اس کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس آلات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ لوکیٹر ہوں گے تو مافیا کو پکڑنا مزید آسان ہو جائے گا اور اسمگلنگ کو روکنے میں 99فیصد کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ٹیکس وصولی کی ہے،2023-24 میں 6041.21 ملین جبکہ 2024-25 میں 9036.18ملین روپے ریونیو اکٹھا کیا گیا،2025-26 کے پہلے تین ماہ میں 1678.21 ملین وصولی کی گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں781.22ملین تھا جس میں سو فیصد گروتھ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال نیلامی سے دوارب روپے ریونیو وصول کرنے کا ہدف ہے،گوداموں اور ٹرک اڈوں سے چھاپے مار کر اسمگل شدہ ٹائر،سگریٹ،پان،گٹکا اور دیگر مال برآمد کیا ،اب کافی حد تک جائز درآمدات اور برآمدات ہو رہی ہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویئر ہاو?سز میں اربوں مالیت کا سامان موجود ہے اور باقاعدگی سے نیلامی ہو رہی ہے۔