لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر (جنرل ایگزیکٹیو برانچ) کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر (G.E.B)کی 86آسامیوں پر امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا، تمام امیدوار محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر (جنرل ایگزیکٹیو برانچ)کے طور پر صوبائی حکومت کو سفارش کیے گئے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔