پنجاب بھر میںانٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

 لاہور بورڈ سے ایک لاکھ 75ہزار 950طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا
 لاہور( یواین پی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان آج( بدھ)صبح 10بجے کریں گے۔ لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان اور سیکرٹری رضوان نذیر نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔رواں سال لاہور بورڈ سے ایک لاکھ 75ہزار 950طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، تمام طلبہ اپنے نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے آن لائن حاصل کر سکیں گے۔