وفاق کا خیبرپختونخوا میں افغان پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے کا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، مانسہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ میں  افغان پناہ گزین کیمپ بھی بندکردیئے گئے ہیں
 صوبے بھر میں موجود افغان مہاجرین کو فوری وطن واپسی کی ہدایت ،، کیمپ فوری بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
پشاور(آئی  این پی ) خیبرپختونخوا میں عرصہ دراز سے قائم افغان پناہ گزین کیمپس بند کرنے کا حکم جاری، وفاق کی جانب سے کیمپ فوری بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبے بھر میں موجود افغان مہاجرین کو فوری وطن واپسی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، مانسہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ میں موجود افغان پناہ گزین کیمپ بھی بندکردیئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کوکیمپس کی اراضی قبضے میں لینے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔