59 شکایات سامنے آئیں، 18 ملازمین کو برطرف کرکے دوبارہ ملازمت کیلئے نااہل قرار دیا گیا
چاڈ(آئی این پی ) سوڈانی پناہ گزین کیمپوں میں مبینہ طور پر خواتین اور کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔غیرملکی میڈیارپور ٹ کے مطابق وسطی افریقی ملک چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کیمپوں سے متعلق داخلی تحقیقات میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض امدادی کارکن مبینہ طور پر خواتین اور کم عمر لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق خوراک، پانی، ملازمتوں اور امداد کے بدلے جنسی تعلقات کے الزامات سمیت 59 شکایات سامنے آئیں جبکہ 18 ملازمین کو برطرف کرکے دوبارہ ملازمت کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔