فرانس میں سیاسی بحران، صدر میکرون کا استعفی دینے سے انکار

پیرس (آئی این پی )فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے سیاسی مخالفین کے استعفے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کر   تے ہوئے کہا  ہے کہ وہ اپنے دوسرے اور آخری صدارتی دور (2027) کے اختتام سے قبل مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطاسقب ایمانوئل میکرون کی حکومت کو اس وقت دو عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا ہے، جو ممکنہ طور پر ہفتے کے اختتام تک حکومت گرا سکتی ہیں۔ تاہم صدر میکرون نے اپنے مخالفین پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل اور استحکام کے حامی ہیں۔فرانسیسی صدر  نے  مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق اجلاس میں شر کت  کی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا اصل مینڈیٹ ہے