غزہ پر اجلاس کے دوران مائیک کھلا رہ گیا، ٹرمپ اور انڈونیشن صدر کی خفیہ گفتگو ریکارڈ

شرم الشیخ (آئی این پی )غزہ سربراہی اجلاس کی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو وہاں رکھے مائیک میں ریکارڈ ہوگئی جس میں انڈونیشین صدر پرابوو سبیانتو امریکی صدر سے ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کرتے سنائی دئیے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نے غزہ پر مرکوز مصر کے شہر شرم الشیخ میں ایک بین الاقوامی اجلاس میں خطاب کے بعد پرابوو سے غیر رسمی بات چیت کی۔ دونوں رہنماں کو ویڈیو فوٹیج میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ ان کی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہو رہی ہے۔