ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز
لاہور (خصوصی رپورٹ) ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ نے کہا ہے کہ صوبہ میں منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 300 سو سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں اوور چارجنگ کے مرتکب 1ہزار 400 سو سے زائد گرا فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور 14 لاکھ 98ہزار 500 سو جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران 100سو28 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 16 مقدمات درج کیے گئے جبکہ چینی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور 1ہزار 36 چھاپوں کے دوران اوور چارجنگ میں ملوث 100سو74 منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی گئی اور 24 کو گرفتار کر لیا گیا- انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 31 ہزار 500 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی پر 2گودام سیل کر کے گودام مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے- ترجمان پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں چینی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے اور کسی جگہ چینی کی کوئی قلت نہیں- انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پرائس کنٹرول آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر بھی کڑی نظر رکھے ہے اور مقرر کردہ قیمت سے زائد پر اٹا اور روٹی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مقرر قیمتوں پر اٹے اور روٹی کی فراہمی جاری رہ سکے-