27ویں ترمیم کے خلاف وکلا کا احتجاج، یوم سیاہ

کراچی، لاہور میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ، حیدر آباد میں کا دھرنا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)27ویں ترمیم کے خلاف وکلا نے یوم سیاہ منایا اور احتجاج کیا ،مستعفی ہونے والے ججوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا،کراچی، لاہور میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ، وکلا نے کراچی سٹی کورٹ کے گیٹ بند کردیئے اور بردست نعرے بازی کی ،حیدر آباد میں دکلا نے دھرنا کیا ، لاہور بار نے یوم سیاہ منایا۔ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ا یشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اجلاس میں یوم سیاہ مناتے ہوئے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا،صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آصف نسوانہ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم بھی آئینی ترمیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،انہوں نے سپریم کورٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے گئے ایک ہی ڈر ہے کہ کوئی جج بانی پی ٹی آئی کو ریلیف نہ دے دے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہا کہ نہ چھبیسویں ترمیم رہے گی اور نہ ہی ستائسویں ترمیم رہے گی ہم وکلا کی اس تحریک کو شروع کر رہے ہیں اور مقاصد حاصل ہونے تک اسکو چلائیں گیمیں منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمن نے کہا کہ جمعرات کو جنرل ہآس اجلاس ہو گا اور اس کے بعد ریلی نکالیں گے ہم جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو دعوت دیتے ہیں وہ آئیں اور بار سے خطاب کریں ، جج استعفی دیں اور باہر آئیں ، ہم فیڈرل آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ، ہنگامی اجلاس یوم سیاہ کے طور پر بلایا گیا ہے آئین کی پامالی کی گئی ہے ہم اس کے خلاف یہاں بہت باتیں کی جا رہی ہیں کہ ججوں کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ ترمیم لائے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ آپکی ڈکٹیشن پر نہیں چلا تو آپکو تکلیف ہوئی یہ نظام کیسے چلے گا جو آئین کا بیڑا غرق کیا گیا ، ہم کسی جج کے لیے نہیں نکلے، ہم آئین کی بالادستی کے لیے نکلے ہیں۔ سینئر وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ کے پی کے ، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ سے بہت ججز استعفیٰ دیں گے نہ چھبیسویں ترمیم رہے گی ، نہ ستائسویں ترمیم رہے گی اور نہ یہ فارم 47 کی حکومت رہے گی ، امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف بنا کر اپنے منہ پر کالک ملی ہے،آئین کا جنازہ نکالا گیا ہے سپریم کورٹ کی قل خوانی کی گئی ہیمنصور علی شاہ اور اطہر من اللہ کا استعفیٰ پٹرول بم ہے ، اشتیاق اے خان نے کہا کہ بار یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حلف لینے والے ججز استعفی دے دیں استعفی دینے والے ججوں کو ہم کندھوں پر بٹھائیں گے۔