آئی ایم ایف کے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا

چھوٹے صوبوں میںکم اخراجات ‘صوبائی سطح پر گندم کی خریداری اور سولر پالیسی پر بھی سوالات  کئے

اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے چھوٹے صوبوں میںکم اخراجات پر سوالات اٹھائے ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا روز جمعرات کو ہوا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،آئی ایم ایف وفد نے صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارکیا۔ ذرائع کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس،  قومی مالیاتی معاہدے پر مذاکرات آج   ہونگے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب اور سندھ میں ہوگی۔