ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
عالمی تجارتی کشیدگی میں ممکنہ کمی کی امید پر اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی سامنے آئی۔رپورٹس کے مطابق عالمی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 0.40 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 100.95 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکا اور چین کے درمیان مذاکرات عالمی تجارت میں استحکام پیدا کر سکتے ہیں اور معاشی کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔تیل کی قیمتوں میں نرمی کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹیکنالوجی اور برآمدی شعبوں میں زیادہ دلچسپی دکھائی، جبکہ یہ اطلاعات بھی مارکیٹ کے لیے مثبت سمجھی جا رہی ہیں کہ واشنگٹن چین کے لیے مصنوعی ذہانت چپس کی برآمدی پابندیوں میں ممکنہ نرمی پر غور کر رہا ہے۔