نئی دہلی(آئی این پی ) عالمی ریسرچ تنظیم نے بھارت میں اقلیتوں کیخلاف ظلم وستم پر بی جے پی لیڈر شپ کیخلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹر فاردی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کیایگزیکٹو ڈائریکٹر رقب حمید نے کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی بھارتی انتہاپسند ہندو رہنماں اور گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔عالمی جریدہ ٹی آر ٹی کے مطابق عالمی ریسرچ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرنے مودی، یوگی آدتیہ ناتھ اورہمانتا بسواکواقلیتوں کے خلاف مظالم کی جڑقرار دیا