رحیم یارخان میں حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ) رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ موٹرسائیکل خود چلا رہی تھی، حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔