قطری وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ پر مذاکرات میں کوئی فوری پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔
قطری وزیرِ اعظم محمد بن عبداللہ رحمٰن بن جاسم الثانی نے بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری رہنے کے باعث جنگ بندی میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہو رہا، اس لیے مذاکرات میں فوری پیشرفت کی توقع مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطری ٹیم دونوں فریقین سے رابطے میں ہے، مگر موجودہ حالات میں مذاکرات کا مثبت حل نکلنا مشکل ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر کے قطر کے دورے کے باوجود اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کا رویہ بہتر نہیں تھا، جس سے مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
قطری وزیرِ اعظم نے امریکی نژاد اسرائیلی قیدی یرغامالی کی رہائی کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود مذاکرات میں ابھی کوئی بڑی پیشرفت ممکن نہیں دکھائی دیتی۔