امریکی شہری کی رہائی اسرائیل کے فوجی دبائو کی وجہ سے نہیں ہوئی: حماس

    واشنگٹن (یواین پی)حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی شہریت کے حامل اسرائیلی قیدی ایڈن الگزینڈر کو حماس نے دبا کی وجہ سے رہا کیا ہے۔ حماس نے نیتن یاہو کے دعوے کے خلاف بیان منگل کے روز جاری کیا ہے۔اس 21 سالہ امریکی شہری کو حماس کے بقول خیر سگالی کے جذبے کی وجہ سے چھوڑا گیا ہے۔