14 ہزار فٹ سے زمین پر گرنے کے باوجود آئی فون ٹھیک حالت میں مل گیا

نئی دہلی (آن لائن )حال ہی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جب برطانیہ کے شہر ڈیون سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ انجینئر اور سکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے نے 14,000 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنا iPhone 13 Pro Max حادثاتی طور پر گرا دیا۔یہ فون ان کی ونگ سوٹ کی فرنٹ جیب سے اس وقت نکل گیا جب وہ طیارے سے چھلانگ لگا رہے تھے۔اس واقعے کی ویڈیو ان کے ہیلمٹ پر نصب GoPro کیمرے نے ریکارڈ کی۔ انہوں نے ''Find My iPhone'' ایپ کے ذریعے اس کا پتا لگایا جو ان کے لینڈنگ مقام سے تقریباً 4 میل دور ایک جنگل میں گرا ہوا تھا۔ انہیں توقع تھی کہ فون ٹوٹ چکا ہوگا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر فون بالکل صحیح حالت میں تھا، یہاں تک کہ اس پر کوئی خراش بھی نہیں آئی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا ایک بٹن، جو کچھ عرصہ قبل پانی گرنے کی وجہ سے جام ہو گیا تھا اب مکمل طور پر درست کام کر رہا تھا۔