ملک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کام شروع

کراچی(آئی این پی ) ملک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے 10بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔تفصیل کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان سٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔