پشاور کے علاقے حیات آباد میں نایاب نسل کا کتا چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا۔
رپورٹ کے مطابق، چوروں نے کتے کو چوری کرنے کے بعد آن لائن ایپ پر اس کا اشتہار دے دیا تھا، تاکہ اسے فروخت کیا جا سکے۔کتے کے مالک نے اپنی پالتو جانور سے محبت کی وجہ سے چوروں سے رابطہ کیا اور ڈبل قیمت پیش کی۔ جب ملزمان فروخت کرنے پہنچے تو پولیس نے کارروائی کی اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس نے اس واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔