نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی و منافقت کا واضح ثبوت :ایران

مذاکرات کی پیشکش کیساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے، وزارت خارجہ
تہران (آئی ا ین پی ) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔غیرملکی خبررسا ں ادار ے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے، مخالفین پر پابندیوں کی امریکی پالیسی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ اس حوالے سے ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔