ٹرین ہائی جیکنگ سمیت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نہیں:بھارت

اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے:ترجمان وزارت خارجہ 
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے  ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتہ ہے  عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔