کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح

کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے دونیتھ ویلا لاگے 43، کامل مشارا 28 اور پتھم نسانکا 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عقیل حسین، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 170 رنز کا مطلوبہ اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ شرفین ردرفورڈ نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ جیسن ہولڈر نے صرف 5 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ دونیتھ ویلا لاگے، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تھیکشانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں برتری حاصل کرتے ہوئے شاندار انداز میں کامیابی اپنے نام کی۔