ڈیفنس سی :2منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران دو منشات فرشوں کو رنگ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نیخفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 2منشیات فروش خرم اور شاہد منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے پوش علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔