جہلم(آئی این پی )جہلم میں بس نالے میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس احمد آباد سے سرگودھا جارہی تھی کہ بے قابو ہو کر نالے میں گر گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔