لاہور (کرائم رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور انجینئربدرالاسلام کی زیر صدارت بورڈ کے تمام برانچ افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحانی نظام، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادارہ جاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی شریک تھے۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے بورڈ میں پہلے سے فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ امیدواروں کو ہر ممکن آسانی فراہم کی جا سکے۔