ممبئی (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم 'دی بلَف کی شوٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اس فلم میں وہ ایک سمندری قزاق کے روپ میں نظر آئیں گی۔ پریانکا نے سوشل میڈیا پر اپنے اس سفر کے حوالے سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کردار ان کے کیریئر کے سب سے چیلنجنگ اور دلچسپ کرداروں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منفرد جکردار ادا کرنے کے لئے وہ کافی عرصے سے بے چین تھی جو حسرت انکی اس فلم کے کردار میں پوری ہو چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے کہ مداح انھیں بالکل ایک نئے روپ میں دیکھ کر خوش ہوں گے ۔