مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف آئی پی پی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (آئی این پی) استحکامِ پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی۔شعیب صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے