لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گورال کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹروے ایم 3 سمندری کے قریب پیش ا?یا، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی موٹروے پولیس نے ایف ڈبلیو او ایمبولینس جسٹس اسجد جاوید گورال کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے ہیڈ انجری کی تصدیق ہوئی ہیاطلاعات کے مطابق جسٹس گورال کے بیٹے رحمان سعید نے بتایا ہے کہ والد اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔