لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال ٹریفک حادثہ میں زخمی

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا۔رپورٹ  کے مطابق  حادثہ سمندری موٹروے پر پیش آیا جس میں جسٹس اسجد گورال زخمی ہوگئے جج کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیا گیا جہاں  ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کے ہیڈ انجری کی تصدیق ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جسٹس گورال کے بیٹے رحمان سعید نے بتایا ہے کہ والد اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔