قاتل ٹرالی نے2زندگیاں نگل لیں

مسلم ٹاؤن میں خوفناک حادثہ ، احمداورریاض جاں بحق ہو گئے ، ڈرائیوراسامہ اورمزدورریحان زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،2افرادجاں بحق،2زخمی ہو گئے پولیس ترجمان کے مطابق تیزرفتارٹریکٹرٹرالی موٹرسائیکل سواروں کوبچاتیالٹ گئی،ٹرالی کیالٹنے سے باپ بیٹے سمیت4افراداینٹوں تلے دب گئے حادثے میں 2افرادجاں بحق،2زخمی ہوئے،جناح انڈرپاس کے قریب حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں احمداورریاض شامل ہیں،زخمیوں میں ڈرائیوراسامہ اورمزدورریحان شامل ہیں پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی