جن کے پاس عوام کو دینے کو کچھ نہیں، وہ صرف الزامات لگاتے ہیں:شرجیل میمن

جن کے پاس عوام کو دینے کو کچھ نہیں، وہ صرف الزامات لگاتے ہیں:شرجیل میمن

ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر بھرپور کام کر رہی ہے، ییلو لائن بی آر ٹی پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ اگست میں ڈبل ڈیکر بس سروس، ای وی ٹیکسی اور خواتین کے لیے مفت پنک موٹر سائیکل اسکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔

 ییلو لائن بی آر ٹی پر پیش رفت
جام صادق پل پر جاری ییلو لائن بی آر ٹی کے کام کا جائزہ
شرجیل میمن کو منصوبے پر بریفنگ
بی آر ٹی پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی
ان کا کہنا تھا کہ:"شہر کو بی آر ٹی لائنز کی اشد ضرورت ہے، ہماری اولین ترجیح ان منصوبوں کی جلد تکمیل ہے"
 ریڈ لائن منصوبے میں بھی پیش رفت
ریڈ لائن میں سست روی کے بعد اب رفتار میں واضح بہتری
شرجیل میمن نے کہا:"پیپلز پارٹی کی قیادت ان منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہے"
 آئندہ اقدامات:
اگست میں ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی
ای وی ٹیکسی آئندہ ماہ متعارف
خواتین کو ای وی پنک موٹر سائیکل مفت دی جائیں گی
ماحول دوست ٹرانسپورٹ شہریوں اور فضا دونوں کے لیے فائدہ مند قرار
 بارش، نکاسی اور بجلی کا مسئلہ
حالیہ بارش کے دوران بجلی کی بندش سے نکاسی میں مشکلات
حیسکو اور کے الیکٹرک پر تنقید، کہا کہ:

"میٹنگز کے باوجود حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، کے الیکٹرک کو دورانِ بارش بجلی بلا تعطل فراہم کرنی چاہیے"
بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل، باقی ماندہ علاقوں میں آج نکاسی کی جائے گی
جنریٹرز کی مدد سے ایڈمنسٹریشن نے نکاسی کا عمل جاری رکھا
 سیاسی تنقید کا جواب
شرجیل میمن کا کہنا تھا:"سندھ حکومت کام کر رہی ہے، جن سیاسی جماعتوں کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں"