جنگ بندی کے بعد بھی غزہ پر حملے جاری رکھیں گے:اسرائیلی وزیراعظم

 غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے ‘شمالی غزہ کا محاصرہ قائم کریں گے:نیتن یاہو

 تل ابیب(آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اجلاسوں میں وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر 60 دن کی مجوزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو اس کے خاتمے کے فوراً بعد تل ابیب دوبارہ غزہ پر بھرپور حملہ کرے گا۔اسرائیل کے میڈیا کے مطابق  نیتن یاہو نے سموٹریچ کو بتایاکہ ’’جنگ بندی کے بعد ہم غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے اور شمالی غزہ کا محاصرہ قائم کریں گے‘‘۔ نیتن یاہو نے بند کمرہ اجلاسوں میں ایک منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت اسرائیل غزہ کے عام شہریوں کو حماس سے علیحدہ کر کے انہیں جنوبی غزہ کی ایک پٹی میں محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔