پنجاب اسمبلی میںاسلام آباد و وانا حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

 لاہور(سپیشل رپورٹر )اسلام آباد کچہری دھماکا اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ ایوان اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ایوان حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردوں نے وانا میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تاہم کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے