کراچی (آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار کی نئی ریکارڈ حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1013 پوائنٹس اضافے سے 135313 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔