خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس  صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جا رہا ہے:الیکشن کمیشن
 اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے وکلا نے دلائل دئیے.چیف الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ معاملہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جا رہا ہے کیس کی سماعت کے دوران مختلف وکلا نے قانونی نکات، سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی تعداد اور نوٹیفکیشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی