سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے؛ بلاول بھٹو

سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے؛ بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور پارٹی نے اپنے دور میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے۔

صحت کے شعبے میں اقدامات:

سندھ بھر میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔جناح اسپتال کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا۔سندھ میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔کینسر کے مہنگے علاج مفت کیے جا رہے ہیں۔NICVD طرز کے 11 اسپتال قائم کیے گئے۔ایک سال میں NICVD میں 2.9 ملین مریضوں کا علاج کیا گیا۔
تعلیم کے شعبے میں اقدامات:

2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا گیا۔سندھ میں اس وقت 30 جامعات موجود ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنے دور میں درپیش ہر چیلنج کو بہتر طریقے سے نمٹا ہے۔