دکاندار نے چوری کرنیوالی خاتون پر 20 سیکنڈز میں 17 تھپڑ برسا دیے

بھارت(نیٹ نیوز) دکاندار نے جیولری چوری کی واردات ناکام بنا کر خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں خاتون چوری کے ارادے سے جیولر کی دکان میں آئی اور دکاندار پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔خاتون کے اچانک اسپرے کرنے سے دکاندار خوش قسمتی سے بچ گیا اور خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اس سے 20 سیکنڈز میں 17 تھپڑ جڑ دیے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دکاندار کو تھپڑ برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔بعد میں دکاندار نے خاتون کو دکان سے باہر نکال دیا۔رپورٹ کے مطابق دکاندار نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروانے سے انکار کردیا جب کہ پولیس نے خاتون کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔