امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے معطل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہاور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معطل ہوگئے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے رابطے بھی ختم ہوگئے ہیں۔ایران پر امریکی حملے کے پیش نظر قطر میں امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہل کاروں کو نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا، سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے۔