انقرہ(آئی این پی )ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم 18 افغان شہریوں کوگرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق ترکیے نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر مزید 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا۔گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک افغان شہریوں پرویزے کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔