31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری

 الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
 لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کر دیئے تاہم این او سی کی منظوری الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی۔ 170 نئے پٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے۔پنجاب حکومت کے مطابق نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی، کسی بھی نئے پٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ترجمان کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے گرین انرجی کا فروغ ترجیح ہے، صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی