ارشد شریف قتل کیس ، فریقین کو تحریری معروضات جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں فریقین کو پانچ دن کے اندر تحریری معروضات جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جبکہ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران  لندن میں قتل اہم کیو ایم رہنما عمران فاروق کے کیس کا تذکرہ بھی سامنے آیاہے۔جسٹس عامر فاروق  نے کہا کہ یاد ہوگا کہ عمران فاروق قتل بھی انگلینڈ میں ہوا تھا، انگلینڈ میں تفتیش ہوئی، انگلینڈ پولیس کے ساتھ پاکستان پولیس نے مل کر تفتیش کی۔بدھ کو وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت کی اس دوران جسٹس عامر فاروق  نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر کریں گے، حقیقیت یہ ہے تفتیش کا عمل کافی سست ہے اور ہم کسی پر الزام نہیں دینا چاہتے کہ فلاں کا قصور ہے۔وکیل بیوہ ارشد شریف  نے کہا کہ سو موٹو کی بنیاد پر کمیشن بنا اور تفتیش ابھی تک چل رہی ہے