ایران امریکہ کشیدگی خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے: قطر

دوحہ (آئی این پی )قطر نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔قطر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین کو قتل کرے گی تو امریکہ ایران کو سخت ضرب لگائے گا۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد انصاری نے  دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کی بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں تباہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے