ایران کی فوجی صلاحیت میں ایک ہزار نئے جدید ڈرونز کا اضافہ

 تہران(آئی این پی)ایران کی فوجی صلاحیت میں اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ممکنہ تنازعات کی تیاری کے سلسلے میں ایک ہزار نئے جدید ڈرونز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایرانی فوج کو گذشتہ روز جدید ڈرونز فراہم کردیئے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز کو ایران کے مختلف مقامات پر فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ان نئے ڈرونز کی خاصیت یہ ہے کہ ان میں خودکار پرواز کے ساتھ 2000 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج اور زبردست تباہ کن صلاحیت موجود ہے۔ان خاص ڈرونز میں دفاعی شیلڈز سے گزرنے اور نچلی سطح کا ریڈار کراس سیکشن عبور کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔