ہر ماہ ملازمین کو تاخیر سے تنخواہیں ملنا معمول بن چکا ، مایوسی کی لہر دوڑ گئی
لاہور (کرائم رپورٹر )تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر ہونے سے پی ایچ اے کے افسروں اور ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ہر ماہ ملازمین کو تاخیر سے تنخواہیں ملنا معمول بن چکا ہے۔پی ایچ اے کے ورک چارج اور ڈیلی پیڈ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ گزشتہ ماہ کی تنخواہ تاحال ڈیلی پیڈ ملازمین کو نہ مل سکی۔پی ایچ اے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سپیشل سیکرٹری ہا ئوسنگ کو درخواست بھی دی تھی۔