مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی

مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ایس پی ہائی وے پولیس اسلم بنگلزئی کے مطابق حادثہ اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے جیونی جا رہی تھی، اور جاں بحق ہونے والے افراد سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جو مزدوری کے لیے جیونی جا رہے تھے۔