سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی نکل آیا، ساتھی کا دعویٰ

سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی نکل آیا، ساتھی کا دعویٰ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 تازہ انکشافات کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص بھارتی نژاد ہے، جس کی معلومات دہشت گرد کے ساتھی نے میڈیا کو دی۔ اس کے مطابق نوید اکرم کے والد کا تعلق بھارت اور والدہ کا اٹلی سے ہے۔واقعے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے جھوٹی تصاویر اور من گھڑت معلومات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، جسے بعد میں بے نقاب کر دیا گیا۔ کسی بھی مستند بین الاقوامی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی تصدیق نہیں کی۔سچائی اور انسانی ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوئے، مسلمان شہری احمد العہمد نے فائرنگ کے دوران ایک حملہ آور کو قابو میں کیا اور اسلحہ چھین کر مزید جانی نقصان سے بچایا۔ اس بہادری کے اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور میڈیا نے اسے زبردستی پذیرائی دی۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوار حنو کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مقامی شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت دی۔یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور کسی قوم یا مذہب کے ساتھ جوڑنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم کوششوں کے دوران حقیقی قربانی اور بہادری کو نظرانداز کیا گیا، جبکہ سچائی اور انسانی ہمدردی اہمیت کی حامل ہیں۔