لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی

لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ جسٹس اویس کی سربراہی میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت نے پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر ارڈیننس پاس کیا، جو آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں پتنگ بازی کے واقعات میں کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور اجازت دینے سے شہریوں کی جانوں کو دوبارہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔عدالت کی جانب سے جواب جمع کرانے کی مہلت دینے کا مقصد حکومت کے موقف کو سننا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی تقاضوں کی مکمل جانچ کرنا ہے۔